روس میں بند گاڑی میں کُشتی لڑنے کا انوکھا مقابلہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
کیا بند گاڑی میں کُشتی لڑی جاسکتی ہے؟ یہ ناممکن سا لگے گا لیکن دُنیا کے مختلف حصوں بالخصوص روس میں بند گاڑی میں کُشتی لڑنے کا کھیل بےحد مقبول ہو رہا ہے، اس کھیل کو ’کارجٹسو‘ کا نام دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی برسوں پہلے برازیل کے جیو جٹسو اور جوڈو کے بلیک بیلٹ کھلاڑی، وکینٹی مائخیو نے بند گاڑیوں میں کُشتی لڑنے کا کھیل ایجاد کیا تھا۔
اس کھیل میں بند گاڑی کے اندر دو کھلاڑی کُشتی لڑتے ہیں جنہیں گاڑی سے باہر نکلے بغیر اسی حالت میں لڑائی کرنی پڑتی ہے۔
مقابلہ شروع ہوتے ہی دونوں پہلوان گاڑی کی اگلی سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں اور پھر مخالف کھلاڑی کو قابو کر کے اس پوزیشن میں لایا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے جا سکیں۔
پیٹ اور کہنی پر داؤ لگانے کے لیے 2 پوائنٹس جبکہ پیٹھ کو کنٹرول کرنے کے لیے 4 پوائنٹس ہوتے ہیں، سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والا شخص آخر میں فاتح ہوتا ہے۔
کھیلوں کے شائقین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات جرائم پیشہ افراد گاڑی میں آپ کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ مقابلہ اس صورتِ حال میں آپ کی مدد کرتا ہے، دوسرا پہلو یہ ہے کہ اتنی تنگ جگہ پر لڑنا اپنے آپ میں ایک تخلیقی عمل ہے۔
Comments are closed.