بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

گاڑیوں کے شوقین افراد اس وائرل ویڈیو کو دل تھام کر دیکھیں

حقیقی مصور کے لیے ہر شے کینوس کی مانند ہے، ان کا تخلیقی ذہن کسی بھی عام شے کو بھی خاص بنانے کی صلاحت رکھتا ہے۔

ایسا ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن ذرا ٹھہریں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے انتباہ ہے کہ وہ اس ویڈیو کو دل تھام کر دیکھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا مصور کیسے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اپنی مہارت کو دکھانے کے لیے گاڑی کو ہی اپنا کینوس بنا لیتا ہے۔

ننھا مصور انتہائی خاموشی سے اپنی مہارت کے جوہر سفید رنگ کی گاڑی پر دکھاتا ہے اور سرخ لپسٹک سے اس پر مختلف نقش و نگار بنانے میں مصروف ہوتا ہے کہ اسے اچانک کسی کی آہٹ محسوس ہوتی ہے تو وہ سب چھوڑ چھاڑ کر اپنی سائیکل پر فرار ہوجاتا ہے۔

لیکن اس دلفریب منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور موریسا شوارٹز نامی صارف نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین اس پر تبصرہ دیتے ہوئے اندازہ لگا رہے ہیں کہ ممکن ہے کہ اس ننھے مصور کی ماں نے اسے گاڑی کے مالک سے بدلہ لینے کے لیے بھیجا ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.