گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کی ٹیم نے مبیںہ طور پر مشتبہ 4 گاڑیاں سیز کر دیں۔
ایف آئی اے ٹیم کو فرید موٹرز نامی شو روم انتظامیہ کی جانب سے مبینہ مزاحمت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خالد بن ولید روڈ پر قائم مزید 5 شوروم کو نوٹسز جاری کر دیے۔
ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کی جانب سے پہلے بھی 4 شو رومز کو ریکارڈ فراہمی کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔
حوالہ ہنڈی کی رقم سے امپورٹ کردہ گاڑیوں کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.