بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گال ٹیسٹ: کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 68 رنز بنالیے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 68 رنز بنا لیے ہیں۔

گال ٹیسٹ میں چوتھے دن کے کھیل میں کھانے  کے وقفے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے یہ 68 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق 41  اور امام الحق 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے مہمان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 4 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔

میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے تھے جبکہ چوتھے روز محض 8 رنز کا اضافہ کر سکی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جنہوں نے بالترتیب 64 اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں جہاں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی وہیں ایک مرتبہ پھر مردِ بحران کپتان بابر اعظم نے ایک یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے خسارے سے بچا لیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم 218 رنز بنا کر پویلین لوٹی، اس اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پربتھ جے سوریا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ مہیش ٹھیکشانا اور رمیش مینڈس نے 2، 2 جبکہ کاسن راجیتھا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.