پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی چوتھی وکٹ 68 رنز پر گر گئی۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان دیمتھ کرونا رتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوشال مینڈس اور انجیلو میتھیوز آؤٹ ہوئے ہیں، جنہوں نے بالترتیب 1، 35، 21 رنز بنائے جبکہ انجیلو میتھیوز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 11 رنز جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ 60 رنز اور چوتھی وکٹ 68 رنز پر گری ہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
گال ٹیسٹ میں سلمان علی آغا آج سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، ڈیبیو کرنے والے سلمان علی آغا کو محمد یوسف نے ٹیسٹ کیپ دی۔
محمد یوسف بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہیں۔
یاسر شاہ اور محمد نواز بھی پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، سلیمان علی آغا، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں کپتان دیمتھ کرونا رتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوشال مینڈس، انجیلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش ٹھیکشانا، پربتھ جے سوریا اور کاسن راجیتھا پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا، ابھی تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی، نہیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Comments are closed.