پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔
میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنا لیے، جس سے اسے 444 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
سری لنکا کی طرف سے کپتان دیمتھ کرونا رتنے 61 اور اینجیلو میتھیوز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دننجیا ڈی سلوا 84 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی، آغا سلمان اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
تیسرے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے روک دیا گیا تھا۔
سری لنکا نے تیسرے روز کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، جس سے سری لنکا کو دوسری اننگز شروع کرنے سے پہلے ہی 147 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
گرین کیپ کی اننگز کو کچھ سہارا سلمان آغا نے دیا، جو 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی کی جانب سے امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جبکہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی طرف سے رمیش مینڈس نے 5 اور پراباتھ جے سوریا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
چندی مل 80 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.