سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 7 کھلاڑی 191 رنز پر میدان چھوڑ گئے۔
گال میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پچھلے میچ کے مرد میدان عبداللّٰہ شفیق چلے، نہ ہی بابر اعظم نے بڑی باری کھیلی اور فواد عالم بھی توقعات پوری نہ کرسکے۔
سری لنکا کی پہلی اننگز 378 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، عبداللّٰہ شفیق صفر، امام الحق 32، بابر اعظم 16، محمد نواز 12، رضوان اور فواد عالم نے 24، 24 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔
گرین کیپ کی اننگز کو کچھ سہارا سلمان آغا نے دیا، جو 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو دوسرے دن کا کھیل ختم کردیا گیا، یوں مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی 191 پر پویلین لوٹ گئے۔
میزبان سری لنکا کو فی الحال پاکستان پر 187 رنز کی برتری حاصل ہے، یاسر شاہ 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے اسپنرز نے گرین کیپ کے خلاف میچ میں گرفت مضبوط کرلی ہے اور میچ کے نتیجہ خیز ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
Comments are closed.