اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

گال ٹیسٹ، سری لنکا اپنی دوسری اننگز 14رنز سے آگے بڑھائے گا

گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا اپنی دوسری اننگز 14رنز سے آگے بڑھائے گا، پاکستان کی برتری ختم کرنے میں اسے مزید 135 رنز درکار ہیں۔ 

سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے 6 اور نشان مدوشکا 8 رنز کے ساتھ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں461 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

قومی ٹیم کی جانب سے سعود شکیل 208 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، انہوں نے نویں وکٹ پر نسیم شاہ کے ساتھ 94 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.