بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

گالف چیمپئن شپ: احمد بیگ، مطلوب احمد مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر

27ویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی، پہلے روز پروفیشنلز میں احمد بیگ اور مطلوب احمد مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر رہے جبکہ امیچر میں عمر خالد ون اوور پار کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔

کراچی گالف کلب میں شروع ہونے والی چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز 106 گالفرز پروفیشنلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئے۔

پہلے روز ٹاپ گالفرز احمد بیگ اور مطلوب احمد کا کھیل نمایاں رہا، دونوں گالفرز 4 انڈر پار 68 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر ہیں، محمد منیر 69 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور محمد شبیر دسویں پوزیشن پر ہیں۔

دوسری جانب امیچر کیٹیگری میں عمر خالد ون اوور پار73 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں، انہیں تین اسٹروک کے ساتھ برتری حاصل ہے، عبداللّٰہ اور نعمان 76، 76 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پروفیشلنز اور امیچر کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔ جمعہ کو لیڈیز سینئر اور ویٹرنز کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.