برطانوی اخبار دی گارڈیئن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دعویٰ کی تردید کردی۔
گارڈیئن کے ورلڈ افیئر ایڈیٹر جولین بورجر نے کہا کہ اخبار نے عمران خان کے بیان کو غلط نقل نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔
گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ گارڈین نے ملعون سلمان رشدی پر حملے سے متعلق میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔
اس سے قبل اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ملعون سلمان رشدی پر حملے کو خوف ناک اور افسوس ناک قرار دیا تھا۔
عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ملعون سلمان رشدی کی کتاب پر عالم اسلام کے ردعمل کو سمجھ سکتے ہیں مگر یہ قاتلانہ حملے کا جواز نہیں۔
Comments are closed.