nguyen hong asian matrimonial sites uk south asian singles toronto matromonial sites cubby loving

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گائے گاڑی میں بیٹھ کر برگر لینے پہنچ گئی

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اس وقت ایک دلچسپ ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں گائے کو گاڑی میں بیٹھے برگر لینے کے لیے لگی ڈرائیو تھرو لائن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والی جیسکیا نیلسن نامی ایک خاتون کے مطابق گزشتہ ہفتے وہ بر گر لینے کے لیے گھر سے نکلیں ایک دلچسپ منظر دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

 جیسیکا کے مطابق پہلے انہیں شک ہوا کہ یہ ایک نظر کا دھوکا ہے مگر جب کچھ ہی فاصلے پر کھڑی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی گائے نے سر ہلایا تو انہیں یقین آ گیا کہ یہ ایک دلچسپ سچ ہے۔

جیسیکا نیلسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے قریب کھڑی ایک گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک گائے پُر سکون انداز میں بیٹھی ہے اور باہر جھانک رہی ہے جبکہ گاڑی میں موجود اس کا مالک بر گر لینے کے لیے ڈرائیو تھرو لائن میں موجود اپنی باری کا انتظار کر رہا ہے۔

گاڑی میں بیٹھی گائے کی دلچسپ ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.