سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے شوہر احسن گجر نے گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنا موقف دیا ہے۔
فرح خان کے شوہر احسن گجر نے کہا ہے کہ گاؤں میں غیر معمولی ترقیاتی کام کے پیچھے وہ نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی اہلیہ فرح خان 30 سال پہلے ہی گاؤں چھوڑ کر لاہور آگئی تھیں۔
احسن گجر نے کہا کہ گاؤں میں ہماری کوئی جائیداد بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتونِ اوّل کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان سے متعلق انکوائری کا آغاز کر دیا۔
نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائے گی۔
نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Comments are closed.