جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

’کے 4‘ منصوبے کے ٹھیکوں میں سنگین بےقاعدگیاں

سندھ حکومت نے کراچی کو پانی پہنچانے کے منصوبے “کے فور” کے ٹھیکوں میں سنگین بےقاعدگیوں کے انکشاف کے بعد فیڈر پختہ کرنے کے 27 ارب روپے کے ٹھیکے کا عمل روک دیا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجی خان جمالی کو چیف سیکریٹری سندھ نے شوکاز نوٹس دے دیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق حاجی خان جمالی کو سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے برخلاف پروجیکٹ ڈائریکٹر بنایا گیا۔

کلری بگھاڑ فیڈر پختہ کرنے کے 27 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے گئے۔ نیب کی آنکھوں سے بچنے اور انٹرنیشنل بلڈرز کو منصوبے سے دور رکھنے کے لیے پروجیکٹ کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔

سیکریٹری آب پاشی، سیپرا حکام اور سندھ حکومت نے بےقاعدگیوں کا نوٹس لے کر ایکشن لیا۔

سندھ حکومت کے مطابق قانون کو مدِنظر رکھتے ہوئے اہم ترین منصوبے کا ٹھیکا جلد ہی دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.