وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے عوام نے غیرملکی آقاؤں کے ہاتھوں بکنے والے غداروں کو بھرپور طریقے سے مسترد کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ کا جاری ہے، اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں 35 کے نتائج مکمل ہوگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی 16 تحصیل کونسل میں کامیاب،11 تحصیل کونسل میں آگے ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے کہ ان کےحلقوں میں ان کے ساتھ ہونے کیا والا ہے۔
Comments are closed.