خیبرپختونخوا کے جنگلات میں سات مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر بنے مکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے باعث خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خشک موسم کی وجہ سے آگ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔
سوات میں کبل کے علاقے سیگرام، تحصیل بریکوٹ کے علاقے ابالا، چارباغ کے علاقے کوٹ، پٹھانے اور ملحقہ علاقوں کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بونیر اور لوئر دیر کے پہاڑوں کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ انتظامیہ، مقامی افراد اور پاک فوج کے جوان آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.