خیبر پختون خوا کابینہ میں نئے وزیروں کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔
وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ملاقات میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو خیبر پختون خوا کابینہ میں نئے وزراء شامل کرنے کے لیے گرین سگنل دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کابینہ میں 1 سابق وزیر اور 3 نئے چہرے شامل کیئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے وزراء کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن و حلف برداری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ چاروں نئے وزراء ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور اور نوشہرہ سے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 وزراء سے اضافی چارج واپس لینے کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.