بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

کے پی: پی ٹی آئی دور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتیاں، ریکارڈ نیب کے حوالے

خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتی ک

اس معاملے میں صوبائی محکمہ اطلاعات نے تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو 100 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اور پی سی ون فراہم کیا گیا۔

نیب کو پروجیکٹ کے سالانہ اخراجات اور مختص فنڈز کی تفصیلات دی گئیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے انتخاب کے عمل سے متعلق ریکارڈ بھی دیا گیا جبکہ میرٹ لسٹ، آفر لیٹر، منتخب و مسترد امیدواروں کی فہرست بھی مہیا کی گئی۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی منظوری، کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن اور تنخواہوں کی تفصیلات بھی فراہم کردہ ریکارڈ میں شامل ہیں۔ 

ذائع نے کہا کہ نیب پی ٹی آئی دور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک ہزار سے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.