بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

کے پی ٹی ڈیلی ویجرز کیلئے 20 ہزار روپے عید بونس کا اعلان

وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کے پی ٹی ڈیلی ویجرز کے لیے 20 ہزار روپے عید بونس کا اعلان کرتا ہوں، یہ رقم آج ہی ملازمین کو دے دی جائے گی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  فیصل سبزواری نے کہا کہ وزارت سنبھالی تو سابق انتظامیہ کے ساتھ محنت سے کام کیا، میری جماعت نے مجھے فری ہینڈ دیا۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ 2012 میں بھرتی کیے گئے ملازمین کے حقوق کے لیے اعلیٰ سطح پر بات کی، جب تک میں وزیر ہوں کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پورٹ اینڈ شپنگ میں نئی ملازمتیں دی جائیں گی، کے پی ٹی کا کوئی ٹرمینل نہیں بیچا گیا، جب وزیر بنا تو چیئرمین کے پی ٹی نے بتایا کے ادارہ نقصان میں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی سی ٹی معاہدے میں خود مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.