خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گونر کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان جلیل کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مطالبے پر نگراں کابینہ سے ہٹایا جا رہا ہے، عدنان جلیل کی جگہ مشیر کھیل مطیع اللّٰہ مروت کو وزیر بنا کر قلمدان دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
گورنر ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ مطیع اللّٰہ مروت کو انڈسٹری کی وزارت بھی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی نے عدنان جلیل کو کابینہ سے ہٹانے کےلیے وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کو کہا تھا، عدنان جلیل کا عوامی مفاد کی بجائے زیادہ تر جھکاؤ گورنر کی طرف ہے۔
Comments are closed.