خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے سرکاری ملازمین سے متعلق پالیسی جاری کردی ہے۔
صوبائی محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی ہدایات پر مبنی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ حکومتی امور سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے اجازت لازمی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر سیاسی اور مسلکی بحث کا حصہ بننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین پر میڈیا پلیٹ فارمز میں شرکت کے لیے سرکاری اجازت لینا لازمی ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازم مسلک اور ملک کے نظریاتی معاملات پر معلومات شیئر نہیں کرسکے گا۔
Comments are closed.