خیبر پختونخوا میں وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا ترمیمی بل تیار کرلیا گیا، مجوزہ بل کے تحت وزرا اور بیورو کریٹس سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر اور طیارے استعمال کرسکیں گے۔
ترمیم سے قبل سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا صرف وزیراعلیٰ کو اختیار تھا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات ترمیمی بل کل پیش کیا جائے گا، حکومت نے وزرا اور بیوروکریٹس کے ہوائی سفر سے متعلق بل تیار کیا ہے۔
مجوزہ بل کے مطابق سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے ساتھ طیارے کے استعمال کی بھی اجازت ہوگی، وزیراعلیٰ کسی وزیر یا بیوروکریٹ کو سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کی اجازت دے سکیں گے۔
Comments are closed.