بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی میں تباہی کے بعد سیلاب پنجاب میں داخل

سوات اور نوشہرہ میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دریائے سندھ پر بنے جناح بیراج کے مقام پر آج 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، سیلاب سے 47 موضع جات متاثر ہوسکتے ہیں۔

چار سدہ کے قریب مُنڈا ہیڈورکس پانی کے دباؤ سے ٹوٹ گیا، نوشہرہ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ تین لاکھ کیوسک تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی تھی، سیلاب سے کئی افراد ہلاک ہوئے، سیلاب کی زد میں آنے والی تمام عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.