بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی میں بارشیں، 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 9 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ بارشوں سے دس مکان مکمل تباہ ہوگئے جبکہ بیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے 11سے 14جولائی تک ہونے والی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔

شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر بھی کالی گھٹائیں اور گردآلود تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، ایئرپورٹ پر شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلیں۔

دوسری جانب مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، رکھنی، فورٹ منرو، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی تیز بارش ہوئی۔

کوہلو اور سبی کے پہاڑی سلسلوں پر بھی گھنٹوں موسلادھار بارش کے باعث ندیوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اورماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.