پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

کے پی میں آندھی، طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں بارشوں سے 71 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے 16 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی،جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، ظفروال اور حافظ آباد میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.