خیبر پختون خوا کی حکومت نے افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن بنا دی۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اب ہیلپ لائن نمبر 1700 پر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے اطلاع دی جا سکتی ہے۔
کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا قیام ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں اطلاع دے کر حکومت سے تعاون کریں۔
واضح رہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے جانے کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
Comments are closed.