پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

کے پی حکومت کی سرکاری ملازمین کو عید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت

خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت کرلی۔ 

صوبائی محکمہ خزانہ نے مالی مشکلات سے متعلق چیف سیکریٹری کو تفصیلی نوٹ بھجوا دیا ہے۔ 

دستاویزی نوٹ میں تمام تر اخراجات اور محصولات کی تفصیلات بجھوا دی گئیں۔ نوٹ میں محکمہ خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو گزشتہ ایک سال سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبے کے اکاﺅنٹ ون میں 13 ارب روپے موجود ہیں۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق تنخواہوں کے کل اخراجات 45 ارب روپے ہیں۔ اپریل میں وفاقی حکومت سے 20 سے 25 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں۔ تنخواہ اگلے مہینے کے پہلے ورکنگ ڈے میں تقسیم کرنے کی اجازت دی جائے۔ آٹے کی مد میں 20 ارب اور ضروری خدمات کے لیے اسپتالوں کو 3 ارب روپے سے زائد دینے ہیں۔ 

سرکاری دستاویزات کے مطابق صحت کارڈ کے لیے 4 ارب روپے اور لاء اینڈ آرڈر کے لیے ایک ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ مفت نصابی کتب کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.