بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی بلدیاتی الیکشن: جے یو آئی امیدوار آگے، پی ٹی آئی پیچھے

خیبر پختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جیو نیوز نے حاصل کرلیا۔

آفریدی گھڑی پولنگ اسٹیشن پر جے یو آئی کے زبیر علی 191 ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 185 دوسرے نمبر پر ہیں۔

 محموعی طور پر پولنگ اسٹیشن پر 1970 ووٹوں میں سے 390 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق، پشاور، نوشہرہ،خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک سمیت 13 اضلاع کے 568 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالے گئے۔

پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوئی، ری پولنگ میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 10 ہزار 472 ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن میں 3 لاکھ 62 ہزار 924 مرد اور 3 لاکھ 47 ہزار 548 خواتین ووٹرز ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سٹی کونسل کے لیے پشاور میں تین نیبرہوڈ کونسل میں مجموعی طور پر 12 ہزار 913 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، نیبرہوڈ کونسل 22 قادر آباد کے 5 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی، یہاں ووٹرزکی کل تعداد 9 ہزار 322 ہے جس میں 4864 مرد اور4458 خواتین ووٹرزہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.