خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم نے کمر کس لی، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی آئی خان سے امیدوار سٹی میئر عمر امین کی الیکشن کمیشن سے نا اہلی پر بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی حکمت عملی سے متعلق اہم ہدایات بھی دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
اجلاس میں وزیر اعلی کے پی، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، فرخ حبیب، شیریں مزاری، علی امین گنڈاپور اور مرادسعید بھی شریک ہوئے۔
Comments are closed.