
خیبر پختون خوا ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ میں اندھیر نگری کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔
کے پی ای ایس ایس آئی کے غیر متعلقہ افسر کے دستخط پر خطوط اور آرڈرز جاری ہونے لگے۔
انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر کنٹریبیوشن اینڈ بینیفٹ کے نام سے آرڈرز کا اجراء ہونے لگا۔
کے پی ای ایس ایس آئی کے قواعد و ضوابط میں ڈائریکٹر کنٹریبیوشن کا عہدہ ہی موجود نہیں، دستاویز کے مطابق گریڈ 18 کے ثاقب خان کو گریڈ 19 میں ڈائریکٹرکا عہدہ دیا گیا ہے۔
ثاقب خان نے قواعد کے برعکس مختلف فیول پوائنٹس اور ملز کو آڈٹ لیٹر ارسال کر دیے۔
دستاویز کے مطابق آڈٹ لیٹر میں کئی غلطیاں بھی سامنے آ گئیں، لیٹر میں فیول پوائنٹس اور ملز سے 31 دسمبر تک کی تفصیلات 6 دسمبر تک مانگی گئی ہیں۔
اس حوالے سے سیکریٹری سوشل ویلفیئر محمد فخر عالم نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا دارے کا سربراہ کسی کو بھی کوئی بھی عہدہ دے سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کنٹریبیوشن اینڈ بینیفٹ کے عہدے کے لیے ثاقب خان زیادہ موزوں ہیں۔
Comments are closed.