کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے ہائی اسکورنگ میچ پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا تبصرہ سامنے آگیا۔
مظفر آباد ٹائیگر کے کپتان اور آج کے میچ کے سنچری میکر محمد حفیظ کی ٹیم کو شعیب ملک کی میرپور رائلز نے شکست سے دوچار کیا۔
محمد حفیظ نے اپنی ٹیم کی شکست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 228 رنز بڑا ہدف تھا، آخر میں ہمارے بولرز اچھی بولنگ نہیں کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بولنگ سائیڈ کو مزید محنت کی ضرورت ہے، خوشدل شاہ نے آخر میں جارحانہ بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ہے۔
شعیب ملک نے ٹیم کی فتح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم کی بیٹنگ لائن سے زیادہ مطمئن نہیں ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پلے آف میچ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی، ہر میچ ناک آؤٹ ہوگا۔
کے پی ایل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مظفر آباد ٹائیگرز نے 6 وکٹ پر 227 رنز بنائے۔
کپتان محمد حفیظ نے 55 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے 10 چھکے بھی جڑے۔
تاہم محمد حفیظ کی شاندار سنچری خوشدل شاہ کے ناقابل شکست اور برق رفتار 59 رنز کے آگے پھیکی پڑگئی۔
بہرحال دونوں ہی ٹیموں نے کے پی ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جہاں شائقین کرکٹ کو مزید دلچسپ میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
کے پی ایل کے تمام میچز اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.