چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں آئے لوگ کشمیریوں کی آواز بن رہے ہیں۔
شہریار آفریدی نے ایوان وزیراعظم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اپنی اپوزیشن کو کشمیر میں جانے کا کہہ سکے، کل مظفرآباد سے جو پیغام دیا گیا تھا وہ خوشحالی آزادی کا پیغام تھا۔
شہر یار آفریدی نے کے پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ایل میں آئے لوگ کشمیریوں کی آواز بن رہے ہیں، خواہش ہے کہ یہاں کے تمام اضلاع کے اسٹیڈیم آباد ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن اس خطے کے لیے لازم ہے، امن کے بغیر دنیا ترقی نہیں کر سکتی۔
Comments are closed.