وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) سے خوفزدہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فرخ حبیب نے کہا کہ کے پی ایل سے کرکٹ کے میدان آباد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ سے کشمیر کے نوجوانوں کا کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئے گا، بھارت کے پی ایل سے خوفزدہ ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت کا بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کے پی ایل کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے، آئی سی سی کو بھارت کے اس رویے پر نوٹس لینا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیری عوام کا پیغام پوری دنیا میں جائے گا، کے پی ایل کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
Comments are closed.