کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) پہلے سیزن کے تیسرے میچ میں اوورسیز واریئرنے 154 رنر کاہدف سیٹ کیا ہے۔
مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کو جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔
مظفر آباد ٹائیگرز کے خلاف اوورسیز واریئر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اوورسیز واریئر نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹ پر 153 رنز بنائے اور مظفر آباد ٹائیگرز کو 154رنز کا ہدف دیا ہے۔
ایونٹ میں اوورسیز واریئر کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں جبکہ مظفر آباد ٹائیگرز محمد حفیظ کی کپتانی میں کھیل رہے ہیں۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں باغ اسٹالینز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔
Comments are closed.