قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ میں خوب ایکشن سے شروعات کی، بوم بوم لالا کے سوشل میڈیا پر چھکے اور چوکوں کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے سلسلے میں مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور میرپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔
کے پی ایل کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کی ٹیم کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔
میچ کے دوران راولا کوٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آپنر شاہد خان آفریدی نے پرانی فارم میں آتے ہوئے چھکے چوکے لگا کر کرکٹ شائقین کو خوب خوش کیا۔
شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ 4 اوورز کے دوران 27 رنز بنائے۔
اِن چوکوں چھکوں کی گونج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھی خوب سنی گئی جہاں شاہد خان آفریدی کے مداحوں کی جانب سے اُن کی کارکردگی کی خوب تعریفیں کی گئیں۔
وا ضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ 2 دن قبل 6 اگست کو کھیلا گیا تھا۔
شاہد آفریدی کے پی ایل میں راولا کوٹ ہاکس جبکہ شعیب ملک میر پور رائلز ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
Comments are closed.