بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

کے پی اور پنجاب میں انتخابات: سیاسی جماعتوں سےانتخابی نشان کیلئے درخواستیں طلب

خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخوا اسمبلی سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل گیارہ بجے دوبارہ ہو گا۔

ای سی پی اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی نشان کےلیے درخواستیں 8 مارچ تک جمع کروائی جائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ خواتین کو 5 فیصد پارٹی ٹکٹ دینے کا بیان حلفی لگانا ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا نگراں حکومت کو ٹرانسفر، پوسٹنگ کی اجازت دے دی، ای سی پی نے اپنے فیصلے سے صوبائی نگراں حکومت کو آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختوانخوا نگراں حکومت گریڈ 16 تک پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کر سکتی ہے۔

خبیر پختوانخوا کی نگراں حکومت نے پوسٹنگ ٹرانسفر کےلیے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.