گورنر خیبر پختون خوا کی جانب سے انتخابی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لیگل ٹیم کا اجلاس آج زمان پارک طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختون خوا کے لیے انتخابی تاریخ نہ دیے جانے پر قانونی آپشنز پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گورنر خیبر پختون خوا کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے پر غور ہو گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں وکلاء سے دیگر قانونی معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
Comments are closed.