عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عدنان جلیل کو ہٹانے کا کہہ دیا۔
عدنان جلیل کی جگہ مشیر کھیل مطیع اللّٰہ مروت کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، اے این پی کے اشرف داوڑ کو بھی نگراں کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عدنان جلیل کا جھکاؤ گورنر کی طرف ہے، عدنان جلیل خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈوپلمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں آڈٹ کرانا چاہتے تھے لیکن ان پر معاملے کو نہ چھیڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
دوسری جانب عدنان جلیل کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے عہدے سے ہٹانے کی سمری کا علم ہے، کرپشن روکنے کے لیے کام رہا تھا، لگتا ہے اس وجہ سے ہٹایا جارہا ہے۔
Comments are closed.