نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان سے کابینہ ارکان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزراء کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ہٹانے کا کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبائی وزراء سے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کے احکامات کا پابند ہوں، جن وزراء کی سیاسی وابستگی ہے وہ استعفا دیں ورنہ ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے بیشتر ارکان نے وزیراعلیٰ کو اپنے استعفے پیش کردیئے، جبکہ صوبائی وزیر حامد شاہ نے استعفا دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی جماعت سے تعلق نہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کو 19 وزراء اور مشیروں کے استعفے موصول ہوچکے ہیں، کابینہ کے 8 ارکان نے ابھی تک استعفے نہیں دیے جبکہ 3 وزراء شہر سے باہر ہیں۔
Comments are closed.