خیبر پختونخوا میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے آج ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 46 ہزار سے زیادہ طلبہ حصہ لیں گے۔
ٹیسٹ کے لیے کے پی کے میں 11 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ٹیسٹ کے دوران 2 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار سیکورٹی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
امتحانی ہال کے اطراف میں دو دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی جبکہ بی آر ٹی نے ایم ڈی کیٹ امیدواروں کے لیے اضافی بسیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی عائد ہے جبکہ امتحانی مواد کی ترسیل کے وقت ہر گاڑی کے ساتھ 10 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
Comments are closed.