اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

کے پی، مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

باجوڑ اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 5.4 اور  گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

گزشتہ روز بھی لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.