ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران پورٹر محمد حسن کی موت کی تحقیقات شروع

کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران پورٹر محمد حسن کی موت کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

 سربراہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اقبال حسین کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں مہم جوئی کے اخلاقی تقاضوں میں غفلت کے پہلو کو دیکھا جا رہا ہے۔

محمد حسن کو زخمی حالت میں پہاڑ سے لٹکتا چھوڑ کر آگے بڑھنے والے کوہ پیماؤں کی اس حرکت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

اقبال حسین کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 15روز میں رپورٹ مکمل کرے گی، انکوائری کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہے۔

سربراہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کہا کہ اس معاملے پر سینئر پاکستانی کوہ پیماؤں سے بھی رائے اور معلومات لے رہے ہیں، ماؤنٹین ریسکیو ایک اہم شعبہ ہے، جس میں ہم کمزور ہیں۔

اقبال حسین نے یہ بھی کہا کہ اپنی انکوائری رپورٹ میں ریسکیو آپریشن کی بہتری کیلئے سفارشات مرتب کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محمد حسن کو زخمی حالت میں پہاڑ سے لٹکتا چھوڑ کر آگے بڑھنے والے کوہ پیماؤں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واقعے کی ڈرون فوٹیج میں دیکھا گیا کہ صرف ایک شخص نے محمد حسن کو بچانے کی کوشش کی تھی لیکن  دنیا کی تیز ترین کوہ پیما کرسٹین سمیت سب اُسے چھوڑ کر آگے بڑھ گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.