کراچی کے علاقے جوبلی مارکیٹ میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے دفتر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول محمد علی ہیڈ کلرک اور انسپکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے عہدے پر فائز تھا۔
مقتول انسپکٹر صبح سٹی کورٹ میں قبضہ مافیا کے خلاف مقدمے میں پیش ہوا تھا، اینٹی انکروچمنٹ نے مقتول انسپکٹر محمد علی کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تھا۔
ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا ہے کہ محمد علی جھٹ پٹ مارکیٹ میں آپریشن کی سماعت سے واپس آیا تھا، وہ چار سال پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ تعینات ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کی وجہ سے ہم پر حملے ہوتے رہتے ہیں، یہ پہلا واقعہ ہے کہ دفتر میں فائرنگ کرکے کسی افسر کو قتل کیا گیا، ماضی میں بھی دو ڈپٹی ڈائریکٹر شہید ہوچکے ہیں۔
بشیر صدیقی نے مزید کہا کہ کے ایم سی آفس کے کسی دفتر میں کوئی سیکیورٹی نہیں ہوتی، اینٹی انکروچمنٹ سیل ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 20 سے 25 افراد کا عملہ تعینات ہے۔
Comments are closed.