کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی مخصوص نشستوں کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق خواتین کی 34 مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی، 29 جماعت اسلامی، 14 پی ٹی آئی، 3 ن لیگ اور 2 جمعیت علماء اسلام (ف) کے حصے میں آئی ہیں۔
دیگر کیٹگریز کی نشستوں کے بعد کے ایم سی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 155 ہوگئی ہے۔
جماعت اسلامی کی 130 اور پی ٹی آئی کی 62 نشستیں ہوگئی ہیں، یوں میئر کراچی کے اس اتحاد کی مجموعی نشستوں کی تعداد 192 ہوچکی ہے۔
پیپلز پارٹی کی 155، ن لیگ کی 16، جے یو آئی کی 4 نشستوں کے بعد مجموعی تعداد 175 ہے جبکہ ٹی ایل پی کی ایک نشست ہے۔
کے ایم سی کے 367 میں 366 ارکان کا انتخاب مکمل ہوچکا ہے، ایک یوسی چیئرمین کی نشست کا معاملہ عدالت میں ہے۔
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) جلد ہی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
Comments are closed.