ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی تمام زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت محکمہ جاتی سربراہان کے ایم سی کا اجلاس ہوا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ریونیو جمع کرنے والے تمام محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، مالی سال کے پہلی سہ ماہی کا ریونیو ہدف تمام محکمے پورا کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کب تک کے ایم سی کو سندھ حکومت بیل آؤٹ پیکیج دیتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے سربراہان کے ایم سی کو مالی طور پر مستحکم کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر کو ایس او پیز کے تحت شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، کے ایم سی کے 14 کرکٹ گراؤنڈ آباد کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع ملے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ باغ ابن قاسم، سفاری پارک اور دیگر پارکوں کو تفریح کی جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ سےجو مدد درکار ہوگی وہ کے ایم سی کو فراہم کی جائے گی، سب کا مقصد اس شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی خدمت ہونا چاہیے۔
Comments are closed.