نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع کر دی۔
نیپرا نے لائسنس میں توسیع کا فیصلہ کے الیکٹرک کو بھجوا دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ توسیع کا عبوری ریلیف دیا گیا ہے۔
نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سال کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے لائسنس میں 20 سال تجدید کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے فیصلے میں کہا ہے کہ عوامی سماعت کے بعد لائسنس کی تجدید سے متعلق تعین کیا جائے گا۔
Comments are closed.