کراچی میں کنکشن منقطع کرنے کے لیے جانے والے کے الیکٹرک کے عملے پر مبینہ تشدد کا مقدمہ نیپئر تھانے میں درج کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے الیکٹرک کے منیجر طاہر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ٹمبر مارکیٹ کے صدر شرجیل گوپلانی اور 25 سے 30 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے کنکشن منقطع کرنے کے لیے آنے والے کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کیا تھا۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے۔
Comments are closed.