کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے-الیکٹرک نے شہر میں جاری بجلی کے شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے اپنا نیا لوڈشیڈنگ پلان جاری کردیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت مستثنیٰ علاقوں میں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
موجودہ لوڈشیڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ ’نیا منصوبہ ان علاقوں کو ایک سے دو گھنٹے کا ریلیف فراہم کرے گا جو اس وقت متاثر ہیں۔‘
ترجمان کے مطابق نیا لوڈشیڈنگ شیڈول کے ای کی ویب سائٹ، کے لائیو ایپ اور کے ای واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کی 8119 سروس کے ساتھ رجسٹرڈ صارفین جو اس تبدیلی سے متاثر ہو سکتے ہیں انہیں بھی ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک اس غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے صارفین کو ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے اور حالات کی بہتری کے لیے کمپنی ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Comments are closed.