ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

کے الیکٹرک نے جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

کے الیکٹرک نے درخواست میں کہا کہ صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے یہ بھی کہا کہ اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا 28 فروری کو دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.