کےالیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
کےالیکٹرک نے نیپرا میں سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی الگ الگ درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
نیپرا میں جمع کرائی گئی سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ درخواست میں کےالیکٹرک نے ساڑھے 14 روپے کا اضافہ مانگا ہے۔
دوسری درخواست جو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے، اس میں کےالیکٹرک نے بجلی ساڑھے 3 روپے سستی کرنے کا کہا ہے۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے ذریعے 6 ارب 25 کروڑ روپے کے ریلیف کی فراہمی کے لیے کہا گیا ہے۔
نیپرا کےالیکٹرک کی دونوں درخواستوں پر 31 اگست کو سماعت کرے گا۔
Comments are closed.