منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

کے الیکٹرک کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط

کراچی کو بجلی فراہم کرنے کے ذمے دار ادارے کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

کے الیکٹرک کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورٹ نے کے الیکٹرک کو تاحال کوئی احکامات نہیں دیے ہیں۔

خط کے متن میں کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کورٹ کے احکامات ملنے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بورڈ کی تبدیلی پر کورٹ کے حکم نامے کی خبر کے جواب میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو یہ خط لکھا گیا ہے۔

لندنکے الیکٹرک نےاپنے بیشترشیئرز آف شورکمپنی…

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی ایک اور ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پی ایس ایکس کے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر سعدیہ خرم نے استعفیٰ دیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعدیہ خرم کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی کے ای ایس لمیٹڈ نے کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.